میٹرک کے امتحانات آج شروع ہونگےویجلنس ٹیمیں تشکیل

نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے صاف اور شفاف انعقادکیلیے صوبہ بھر کے امتحانی مراکز میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے


Staff Reporter April 08, 2013
ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت آج صبح میں نویں سائنس گروپ کمپیوٹرسائنس اور دوپہرمیں میٹرک جنرل گروپ انگریزی کاپرچہ لیاجائے گا۔ فوٹو: فائل

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت آج پیر سے شروع ہونیوالے میٹرک کے امتحانات کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

جبکہ حکومت سندھ کی جانب سے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے صاف اور شفاف انعقادکیلیے صوبہ بھر کے تمام امتحانی مراکز میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے، ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت آج صبح میں نویں سائنس گروپ کمپیوٹرسائنس اور دوپہرمیں میٹرک جنرل گروپ انگریزی کاپرچہ لیاجائیگا، صبح پرچے 9بجے سے 12 بجے تک جبکہ دوپہرکو2سے 5بجے تک لیے جائینگے۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی انتظامیہ نے اس سلسلے میں شہرکے سرکاری اورنجی اسکولوں میں 223مراکزقائم کیے ہیں جن میں 116امتحانی مراکز بوائزاور107گرلزکے ہیں، میٹرک سائنس اورجنرل گروپ کے امتحانات میں مجموعی طور پرکل 317407امیدوارشرکت کررہے ہیں جن کیلیے بورڈ کی جانب سے کل 54ویجلنس ٹیمیں تشکیل دے گئی ہیں جوامتحانی مراکز پرکادورہ کریں گے، 15سپر ویجلنس ٹیمیں بھی بنائی گئی ہیں، سپرویجلنس ٹیمیں میں سے کچھ بورڈ کی جانب سے حساس قراردیے گئے 50میں سے انتہائی حساس 30مراکز پرمسلسل موجود رہیں گی جنھیں فکسڈویجلنس ٹیموں کانام دیاگیاہے۔



علاوہ ازیں سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہوکی جانب سے بھی کراچی سمیت سندھ بھرکے ڈائریکٹراسکولز اورڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز(ڈی ای اووز) کوتعلیمی بورڈزکے ساتھ میٹرک کے امتحانات کی خصوصی نگرانی کی ہدایت جاری کی گئی ہے اورکراچی سمیت تمام اضلاع کے ڈائریکٹراسکولز سے کہاگیاہے کہ وہ اوران کے ماتحت افسران بورڈ کی ٹیمیوں کے ساتھ خود جاکرامتحانی مراکز کی ویجلنس کریں اورنقل کی روک تھام کویقینی بنائیں، دریں اثناء حکومت سندھ نیامیدواروں ،اساتذہ اور دیگر عملے کو فول پروف سیکیورٹی دینے کے لیے تمام ڈی آئی جیز، کمشنروں، ڈپٹی کمشنروں اور ایس ایس پیز کو احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں