بلدیہ عظمیٰ کراچی میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریوں کا امکان

کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کیے جانے کے بعد بلدیہ عظمیٰ میں ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز سمیت30 اہم عہدے خالی ہوگئے ہیں


Staff Reporter April 08, 2013
کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کیے جانے کے بعد بلدیہ عظمیٰ میں ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز سمیت کم وبیش30 اہم عہدے خالی ہوگئے ہیں۔ فوٹو: فائل

بلدیہ عظمیٰ میں آج(پیر سے) بڑے پیمانے پر تبادلے وتقرریوں کا امکان ہے۔

اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر کراچی ہاشم زیدی مختلف افسران سے مشاورت کررہے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کیے جانے کے بعد بلدیہ عظمیٰ میں ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز سمیت کم وبیش30 اہم عہدے خالی ہوگئے ہیں جن پر پیر سے تقرریوں کا عمل شروع ہونے کا امکان ہے، اس سلسلے میں محکمے کے انجینئر سب سے زیادہ کوششیں ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز بننے کیلیے کررہے ہیں۔

سنیارٹی کے لحاظ سے آصف ریاض مغل ، سبحان جتوئی اور ابراہیم بلوچ اولین تین افسران میں شامل ہے تاہم اس حوالے سے سب زیادہ متحرک ہیں، ڈائریکٹر جنرل نیاز سومرو اور محمود بلوچ ہیں جو کہ اس عہدے کے حصول کے لیے اپنا اثرورسوخ استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں، نیاز سومرو کے پاس اس وقت بھی تین اہم عہدے ہیں جن میں ڈائریکٹر جنرل پارکس ، چیف انجینئر ساؤتھ اور چیف انجینئر محکمہ ریکریشن شامل ہیں تاہم وہ ایک جونیئر آفیسر ہونے اور صلاحیتوں کی کمی کے باعث وہ ان تینوں ڈپارٹمنٹ میں کوئی قابل زکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔

 



خاص طور پر پارکس جیسے اہم ترین محکمے میں بھی ان کی کارکردگی اپنے پیش رو کی نسب بالکل صفر کے مترادف ہے لہٰذا اگر ان کو ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز بنایا گیا تو اس اہم محکمے کے بھی غیر فعال ہونے کا امکان ہے،محمود بلوچ ایک متنازع آفیسر ہیں ان کے حوالے سے مختلف نوعیت کی شکایات بھی رہی ہیں یہ وہ آفیسر بھی ہیں جنھوں نے اپنے تعلقات کی بنیاد پر ریٹائرمنٹ سے قبل ہی کنٹریکٹ پر ملازمت حاصل کرنے کا اپنی نوعیت کا ایک منفرد ''کارنامہ '' انجام دیا تھا۔

جب کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کیا گیا تو وہ بحیثیت کنٹریکٹ آفیسر فارغ ہوچکے ہیں، محمود بلوچ کا یہ کارنامہ ایک لطیفے کے طور پر بلدیہ عظمیٰ کے ہر آفیسر اور ملازم کی زبان پر رہتا ہے، بلدیہ عظمیٰ کے افسران نے ایڈمنسٹریٹر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں کسی اثرورسوخ یا دباؤ میں آنے کے بجائے سینیارٹی کی بنیاد پر پہلے تین افسران میں سے کسی کا ایک آفیسر کا چناؤ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں