پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں فنکاروں کی پرفارمنس

پاکستان میں بہت پیار ملا، جے پی ڈومینی


ویب ڈیسک March 25, 2018
پاکستان میں بہت پیار ملا، جے پی ڈومینی - فوٹو: پی ایس ایل

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کی اختتامی تقریب میں فنکاروں نے اپنی شاندار پرفارمنس اور موسیقی سے سماں باندھا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں گلوکارہ آئمہ بیگ، فرحان سعید، شہزاد رائے، اسٹرنگز بینڈ اور علی ظفر نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور اپنی پرفارمنس سے حاضرین کے محظوظ کیا، تقریب کے دوران پشاور زلمی کے کپتان ڈیرین سیمی اور حسن علی نے اسٹیج پر رقص بھی کیا۔

ڈیرن سیمی کا پخیر راغلے اور جے پی ڈومینی کا سلام


تقریب کے دوران دونوں ٹیموں کے کپتان بھی اسٹیج پر آئے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے موجودہ کپتان جے پی ڈومینی نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہت پیار ملا اور وہ فائنل کے لیے بہت پر جوش ہیں۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا پہلے پشتو زبان میں 'پخیرراغلے' کہا یعنی 'خوش آمدید اور پھر اردو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ،کیسے ہو کراچی، ہم یہاں جیتنے کے لیے آئے ہیں۔ سیمی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

پی ایس ایل صرف پاکستانیوں کا ہے، نجم سیٹھی


اس سے قبل تقریب کے دوران بات کرتے ہوئے پی سی بی کے چیرمین نجم سیٹھی نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور سیکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج تاریخی دن ہے، کراچی میں 9 سال بعد کرکٹ واپس آرہی ہے جس کے لیے کراچی والو کو مبارک ہو جب کہ پی ایس ایل کسی سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ پاکستانیوں کا ٹورنامنٹ ہے۔

کراچی میں 9 سال بعد کرکٹ کے عالمی ستارے جگمگائے


لاہور کے بعد شہر قائد کو بھی دلہن کی طرح سجادیا گیا، اسٹیڈیم میں 9 سال بعد کرکٹ کے عالمی ستارے جگمگائے۔ فائنل میں آمنے سامنے آنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ اورپشاورزلمی نے نیشنل اسٹیڈیم میں پنجہ آزمائی کے لئے بھر پور پریکٹس کی۔ اسٹیڈیم کی طرف آنے والی تمام شاہراہوں کو دلہن کی طرح سجایا گیا جب کہ بڑے ٹاکرے کے لئے سیکیورٹی کی بھی بڑی تیاریاں کی گئی۔

ملک اور بیرون ملک سے شائقین کرکٹ کی کراچی آمد


ملک کے معاشی حب میں کرکٹ کا میلہ سجا، تو کاروبارمیں بھی تیزی آگئی، ملک اور بیرون ملک سے شائقین کرکٹ کراچی آئے، ہوٹلوں اور گیسٹ ہاوسز کے کرایوں میں 20 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا جب کہ فائنلسٹ ٹیموں کی شرٹس ہاتھوں ہاتھ بکیں۔

ایونٹ کے انعقاد کے لئے سیکیورٹی کا جال بچھایا گیا


پی ایس ایل کے بڑے ٹاکرے کیلئے سیکیورٹی کی بھی بڑی تیاریاں کی گئی، ساڑھے 8 ہزار پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ رینجرز اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیئے جب کہ پاک فوج کے جوان کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر اسٹینڈ بائی رہے، کرکٹ شائقین کو نیشنل اسٹیڈیم تک پہنچانے کیلئے شٹل سروس چلائی گئی۔

لاہور کے بعد شہرقائد بھی پی ایس ایل کے رنگوں میں رنگ گیا


بڑے مقابلے کی بڑی تیاریوں کی گئیں، مختلف علاقوں کوجھنڈوں اور رنگ برنگی لائٹس سے سجایا گیا، اسٹیڈیم کے راستوں پرٹیموں کوخوش آمدید کہنے کے لئے ہورڈنگز اوراستقبالیہ بینرزلگائے گئے۔ سڑکوں اورچورنگیوں پررنگ ونورکی بہارآگئی، گرین بیلٹس پر کھلاڑیوں کی بڑی تصاویر اور ڈیجیٹل پول سائن نے شہرکاحسن بڑھادیا۔ حسن اسکوائر، شارع فیصل، بہادرآباد، پی ای سی ایچ ایس، گلشن اقبال اور یونیورسٹی پرروڈ پر کرکٹ کے رنگ نمایاں رہے۔

نیشنل اسٹیڈیم پہنچنے کے لئے روٹ پلان


انتظامیہ نے نیشنل اسٹیڈیم پہنچنے کے لئے روٹ پلان تریب دیا جس کے مطابق پی ایس ایل فائنل کے موقع پر شارع فیصل سے کار ساز روڈ ٹریفک کے لیے بند رہی۔ نیو ٹاؤن سے اسٹیڈیم جانے والی شارع بھی عام ٹریفک کے لیے بند رہی، میلینئم مال عسکری چورنگی سے ڈالمیا روڈ بھی عام ٹریفک کے لیے بند رہا اور لیاقت آباد 10 نمبر سے اسٹیڈیم جانے والی شارع بھی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |