کراچیکمانڈر کی ہلاکت طالبان کی رینجرز اور پولیس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

تحریک طالبان کی دھمکیوں کے باعث قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے اپنے دفاتر کے باہر سخت حفاظتی انتظامات کرلیے ہیں۔

دو روز قبل رینجرز کے ساتھ مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان سہراب گوٹھ کا کمانڈر نعمت اﷲ محسود ہلاک ہوگیا تھا۔ فوٹو: فائل

سہراب گوٹھ کے علاقے لاسی گوٹھ احمد جمال پاڑہ میں رینجرز کے مقابلے میں ہلاک ہونیوالے تحریک طالبان پاکستان سہراب گوٹھ کے کمانڈر نعمت ا ﷲ کا مقدمہ الزام نمبر 211/13 رینجرز کے ڈی ایس آر عبدالجبار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر میں درج کیا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزم کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پستول برآمد ہوا جسے قبضے میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا،ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعے کے بعد سے تحریک طالبان کی جانب سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جسکے باعث سہراب گوٹھ تھانے اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے اپنے دفاتر کے باہر سخت حفاظتی انتظامات کرلیے ہیں اور سرکاری گاڑیوں کو بھی بغیر تلاشی اندر جانے کی اجازت نہیں ہے جبکہ مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔




واضح رہے کہ جمعے کی شب لاسی گوٹھ احمد جمال پاڑہ میں رینجرز کی بھاری نفری نے خفیہ اطلاع پر علاقے کو گھیرے میں لیا تھا اس دوران رینجرز اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کارندوں کے درمیان فائرنگ کر تبادلہ ہوا نصف گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے مقابلے میں ایک ملزم اور رینجرز کا جوان زخمی ہوگیا،علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق رینجرز کی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوا تھا،سہراب گوٹھ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے پولیس کو بتایا کہ رینجرز اہلکار مقابلے کے دوران ایک زخمی ملزم کو اپنے ہمراہ لے گئے تھے جبکہ مبینہ مقابلے کے ایک سے ڈیڑھ گھنٹے بعد عباسی شہید اسپتال میں ایک لاش لائی گئی جس کے بارے میں بتایا گیا ہے ہلاک ہونے والا رینجرز سے مقابلے میں مارا گیا ہے جبکہ ہلاک ہونے والے کا نام نعمت اﷲ محسود ہے جو کالعدم تحریک طالبان پاکستان سہراب گوٹھ کا کمانڈر تھا اور اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
Load Next Story