حساس مقامات پر ڈیوائس جیمز کی تنصیب کیلیے سفارشات طلب

کمپیوٹرائزڈ کرائم اورکریمنل ڈیٹا بیس کی موجودگی وقت کی اہم ضرورت ہے،آئی جی سندھ


Staff Reporter April 08, 2013
شہر کے مرکزی داخلی و خارجی راستوں پر مشتمل پولیس پوسٹس اور پکٹس قائم کی جائیں، آئی جی سندھ۔ فوٹو : فائل

آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے کہا ہے کہ پولیس کے پاس کمپیوٹرائزڈ کرائم اینڈ کریمنل ڈیٹا بیس کی موجودگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

لہٰذا اس ضمن میں کرائم ریکارڈ آفس فنگر پرنٹس بیورو اور فارنسک ڈویژن سندھ پولیس کے اشتراک سے تمام ضروری امور پر مشتمل مراحل انتہائی تیزی سے مکمل کیے جائیں ، وہ سینٹرل پولیس آفس میں اجلاس کی صدارت کررہے تھے ، انھوں نے کہا کہ شہر کے مرکزی داخلی و خارجی راستوں پر مشتمل پولیس پوسٹس اور پکٹس قائم کی جائیں ، جرائم پیشہ عناصر اور جرائم سے متاثرہ علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور بعدازاں ایسے اقدامات اختیار کیے جائیں کہ ان علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر اپنی سرگرمیاں جاری نہ رکھ سکیں۔



اس سلسلے میں ایسے علاقوں میں مستقل پولیس پکٹس کا قیام اور نفری کی تعیناتی ممکن بنائی جائے ، کراچی کے مرکزی داخلی و خارجی راستوں پر جدید اسلحہ و دیگر آلات سے لیس افسران و جوانوں پر مشتمل پولیس پارٹیاں تشکیل اور پکٹنگ قائم کی جائے ، انھوں نے کہا کہ حساس تنصیبات ، اہم سرکاری دفاتر میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس جامرز کی تنصیب کے اقدامات پر عملدآمد کے ضمن میں جملہ امور پر مشتمل سفارشات جلد ارسال کی جائیں، انھوں نے کہا کہ تاجر برادری اور پولیس کی شمولیت سے صنعتی و تجارتی علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کے اقدامات کو وسعت دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں