بے روزگار ڈاکٹروں کیلیے ملازمتوں کا اعلان کیا جائے پی ایم اے

مغویوں کو بازیاب کرایا جائے، پی پی ایچ آئی میں ملازمتوں کو بحال کرنے کا مطالبہ


Numainda Express April 08, 2013
بدین کے ڈاکٹر موہن لال اور ڈاکٹر نصیر الدین کو فوری بازیاب کرایا جائے،، پی ایم اے ۔ فوٹو: ایکسپریس

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ کی مختلف برانچز کا اجلاس پی ایم اے ہاوس میں ڈاکٹر ثمرینہ ہاشمی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں ملک میں امن امان کی صورتحال بالخصوص ڈاکٹرزکے قتل، اغوا برائے تاوان اور انہیں ملنے والی دھمکیوں سمیت ان کو حائل دیگر خطرات زیر بحث آئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ثمرینہ ہاشمی نے ایسوسی ایشن کے حکومت کے ساتھ کیے جانے والے اجلاسوں اور ان میں ہونے والی پیش رفت کے متعلق اجلاس کو تفصیلی آگاہی دی۔ اجلاس میں شہید پروفیسر ڈاکٹر آفتاب قریشی کو تمغہ امتیاز سے نوازنے میں ڈاکٹر ثمرینہ، ڈاکٹر ہادی بخش، ڈاکٹر بیکھا رام اور ڈاکٹر وسیم شیخ کے کردار کو سراہا گیا۔



اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ بدین کے ڈاکٹر موہن لال اور ڈاکٹر نصیر الدین کو فوری بازیاب کرایا جائے، جنرل اور اسپیشلسٹ کیڈر کے ڈاکٹروں کو سروس اسٹرکچر، ٹائم اسکیل اور ترقیاں دی جائیں، جبکہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت بے روزگار ڈاکٹرز کے لیے نئی ملازمتوں کا اعلان کیا جائے۔ اجلاس میں پی پی ایچ آئی کے تحت کام کو محکمہ صحت میں ضم کر کے ڈاکٹروں کی ملازمتوں کو بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں