یمن میں اتحادی طیاروں کی بمباری سے 40 باغی ہلاک

باغیوں نے 2 کشتیوں کے ذریعے بحیرہ احمر میں بین الاقوامی گزر گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جسے ناکام بنا دیا گیا۔


خبر ایجنسی March 25, 2018
بحیرہ احمر بین الاقوامی تجارت کی اہم گزر گاہ ہے جہاں سے دنیا کے12فیصد بحری بیڑے گزرتے ہیں، ترجمان اتحادی افواج۔ فوٹو؛ فائل

اتحادی مغربی ساحل پر اتحادی افواج کے طیاروں نے متعدد حملے کر کے حوثی ملیشیا کے 40 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا۔

سعودی عرب کی زیرنگرانی اتحادی افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ساحل پر اتحادی افواج کے طیاروں نے متعدد حملے کر کے حوثی ملیشیا کے 40 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا جبکہ دھماکا خیز مواد لے جانے والی حوثی باغیوں کی 2 کشتیاں یمن کے مغربی ساحل پر تباہ کر دی گئیں۔

حوثی باغیوں نے 2کشتیوں کے ذریعے بحیرہ احمر میں بین الاقوامی گزر گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، اطلاع ملنے پر اتحادی افواج کے طیاروں نے بروقت کارروائی کرکے کشتیوں کو تباہ کردیا، کارروائی کا نشانہ باجل ، الجراحی اور الجبانہ کمشنریاں تھیں۔

ترجمان نے کہا کہ حوثی ملیشیا کی مسلسل کوشش ہے کہ بحیرہ احمر میں بین الاقوامی گزر گاہ کو نشانہ بنایا جائے، یہ علاقہ بین الاقوامی تجارت کی اہم گزر گاہ ہے جہاں سے دنیا کے12فیصد بحری بیڑے گزرتے ہیں، حملوں میں باغیوں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں