جان بولٹن پاکستان کیلیے نرم پالیسی کے حق میں ہیں بھارتی اخبار

امریکا کے نئے قومی سلامتی مشیر جان بولٹن کی نامزدگی پر اسرائیلی وزرا کا خیر مقدم


خبر ایجنسی March 25, 2018
امریکا کے نئے قومی سلامتی مشیر جان بولٹن کی نامزدگی پر اسرائیلی وزرا کا خیر مقدم۔ فوٹو : فائل

بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ کے نئے مشیر قومی سلامتی جان بولٹن ویسے تو خاصے سخت گیر سمجھے جاتے ہیں تاہم پاکستان کے حوالے سے وہ نرم پالیسی اختیار کرنے کے حق میں ہیں۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق نامزد کردہ مشیر قومی سلامتی جان بولٹن اپنی پالیسیوں کے حوالے سے سفارتی حلقوں میں خاصے سخت گیر سمجھے جاتے ہیں تاہم پاکستان کے حوالے سے وہ ماضی میں بھی نرم رویہ اختیار کرنے کے حق میں رہے ہیں۔

دوسری طرف اسرائیل میں سخت گیر دائیں بازو کی جماعت جوئش ہوم پارٹی اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی لیکود پارٹی کے وزرا نے موٹی موٹی موچھوں والے جان بولٹن کی امریکا کے نئے قومی سلامتی مشیر نامزدگی کا خیر مقدم کیا ہے ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں