یوم پاکستان مہم کاحصہ بننے والوں کا شکریہ ڈی جی آئی ایس پی آر

آپ کی شرکت سے قومی جذبہ ابھرا، آگے اورفاصلہ ہے، آئیے ملکرچلتے ہیں، ٹویٹ


خبر ایجنسی March 25, 2018
آپ کی شرکت سے قومی جذبہ ابھرا، آگے اورفاصلہ ہے، آئیے ملکرچلتے ہیں، ٹویٹ۔ فوٹو:فائل

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے یوم پاکستان پرقومی مہم کے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ یوم پاکستان کی قومی مہم کا حصہ بننے پرتمام شرکا کا شکریہ، آپ کی شرکت نے اس قومی دن کوچارچاند لگادیے، شرکا کے پیغام سے تقریب میں بھرپور قومی جذبہ ابھرا۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ میڈیا کا بھی خصوصی شکریہ جنھوں نے اس کو ممکن بنایا، آئیے آگے مل کر چلتے ہیں، انھوں نے اپنے ٹویٹ کے آخر میں لکھا کہ آگے ابھی اور فاصلہ ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں