گناہ کسی کا سزا کسی اور کو واہ لیڈر شپ واہ ماروی میمن

جو جرم کرنے پر اکساتے ہیں ان کو بے نقاب اور ان کا حساب پہلے کرنا چاہیے، رہنما ن لیگ


خبر ایجنسی March 25, 2018
جو جرم کرنے پر اکساتے ہیں ان کو بے نقاب اور ان کا حساب پہلے کرنا چاہیے، رہنما ن لیگ۔فوٹو: فائل

چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے اپنی ہی جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلطی اور گناہ کسی اور کا سزا کسی اور کو، واہ لیڈر شپ واہ۔

ماروی میمن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئیٹ میں اپنی ہی جماعت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ غلطی اور گناہ کسی اور کا ،سزا کسی اور کو، واہ لیڈر شپ واہ،جرم میں ہمیشہ مددگار ہوتے ہیں جو جرم کرنے پر اکساتے ہیں ان کو بے نقاب اور ان کا حساب پہلے کرنا چاہیے، سیاست انسان عزت کیلیے کرتا ہے۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں