وزیراعظم 20 اپریل کو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا افتتاح کریں گے
بھرپورتیاریاں، نصب آلات،بورڈنگ کارڈ اجرا، اسکیننگ، سیکیورٹی کی ریہرسل
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 20 اپریل کو نئے اسلام آباد ایئرپورٹ کا افتتاح کریں گے جس کیلیے نجی شعبہ کے تعاون سے بھرپور انداز میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
گزشتہ روز نئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر نصب کیے گئے جدید سافٹ ویئر، بورڈنگ کارڈ جاری کرنے، مسافروں کی تلاشی، اسکیننگ اور سیکیورٹی کی ریہرسل کی گئی جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ نئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر دفاتر کی منتقلی بھی شروع ہوگئی ہے۔
مسافروں کی آمدورفت کیلیے 15 اپریل تک شٹل سروس بھی شروع کر دی جائے گی جو راولپنڈی اور اسلام آباد دونوں شہروں سے ہوگی جبکہ دیگر ٹرانسپورٹ کو بھی روٹس دیئے جائیںگے۔ نیو ائیرپورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے رہائشی بلاک آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں جنہیں 31 مارچ تک مکمل کیا جائیگا۔
اپریل کے پہلے ہفتہ میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس باقاعدہ سیکیورٹی نظام سنبھالے گی۔ اس کے بعد متعلقہ تمام دفاتر، ایئر لائن کے دفاتر، بنکس وغیرہ کی شفٹنگ تیزی کے ساتھ شروع ہوجائے گی۔