تحریک انصاف کا سینیٹ میں آزاد اپوزیشن گروپ بنانے کا فیصلہ

25 سینیٹرز ہمارے ساتھ ہیں،ایم کیوایم، جماعت اسلامی، فاٹا ارکان کی حمایت کیلیے رابطے تیز


25 سینیٹرز ہمارے ساتھ ہیں،ایم کیوایم، جماعت اسلامی، فاٹا ارکان کی حمایت کیلیے رابطے تیز۔ فوٹو:فائل

TOKYO: تحریک انصاف نے سینیٹ میں آزاد اپوزیشن گروپ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

تحریک انصاف کے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے انتخاب میں ناکامی اور شیری رحمن کو قائد حزب اختلاف بنائے جانے کے بعد تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے درمیان فاصلے بڑھ گئے ہیں۔

تحریک انصاف سینیٹ میں آزاد اپوزیشن گروپ بنانے کیلیے متحرک ہوگئی ہے اور فاٹا ارکان کی حمایت حاصل کرنے کیلیے کوششیں تیز کردی ہیں جبکہ ایم کیوایم، جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں سے رابطے کرنے کیلیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک جلد کراچی جائیں گے، آزاد اپوزیشن گروپ پیپلزپارٹی کی سندھ میں پالیسیوں کو بھی آڑے ہاتھوں لے گا۔

تحریک انصاف کے سینیٹراعظم سواتی نے کہاہے کہ ہم سینیٹ میں آزاد گروپ کے نام کے ساتھ علیحدہ بیٹھیںگے اور بھرپور اپوزیشن کریںگے، ہمارے ساتھ 25سینیٹرز ہیں۔

دریں اثنا تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداوارکے حوالے سے وزیراعظم کے دعوے حقیقت سے مسابقت نہیں رکھتے، وزیراعظم اگرنیپراکے اعدادوشمار پر نگاہ ڈالتے توشاید یہ دعویٰ نہ کرتے۔

گزشتہ روز وزیراعظم کی تقریر پر تحریک انصاف کی جانب سے دیے گئے رد عمل میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ اربوں روپے کی ادائیگی کے باوجود گردشی قرضوں کا 1 ہزار ارب تک پہنچ جانا حکومت کی کارکردگی کا منہ بولا ثبوت ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |