پی ایس ایل فائنل کے دوران بارش کا امکان نہیں محکمہ موسمیات

جنوبی ہوائیں چلنے سے ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے پرگرمی کااحساس کم اوراسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کا مزہ دوبالاہوگا۔

جنوبی ہوائیں چلنے سے ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے پرگرمی کااحساس کم اوراسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کا مزہ دوبالاہوگا۔ فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل فائنل کے دن آج کو موسم متعدل رہے گا جب کہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ریجنل ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کا کہناہے کہ ،ویسے تو درجہ حرارت 36 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے مگر ایک خوش آئند بات یہ ہے کہ گزشتہ دوروز سے شہر میں چلنے والی ،سمندری سمت کی جنوب مغربی ہوائیں منقطع جبکہ شمال مغربی ہوائیں چل پڑی ہیں جس کی وجہ سے ہوا میں نمی کا تناسب کم ہوگا کیونکہ ہوا میں نمی کاتناسب بڑھنے سے فضا میں حبس کی کیفیت طاری ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے گرمی کا احساس بڑھ جاتا ہے اور پسینہ آنا شروع ہوجاتا ہے ایسے موسم میں رش والی جگہ پر حبس اور بڑی حد تک گھٹن کی شکل میں گرمی کا احساس کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب،13فیصد رہنے کا امکان ہے جس سے موسم ہلکا پھلکا خوش گوار رہے گا محکمہ موسمیات نے اگلے 48 گھنٹوں کے دوران خشک موسم کی توقع ظاہر کی ہے جو مثبت بات ہے دوپہر کے بعد شام ڈھلنے پر درجہ حرارت انتہائی تیزی سے کم ہوگا موسم کا حال بتانے والوں پیش گوئی کی ہے کہ ہو امیں نمی کاتناسب کم ہونے اور ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار15کلومیٹر تک ہونے وجہ سے اسٹیڈیم کے پچ پر کھیلنے والے کھلاڑیوں کو بھی دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہناہے کہ شام تا رات کے اوقات میں درجہ حرارت26 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے جو پی ایس ایل کی تفریح کو دوبالا کرنے کیلیے آئیڈیل موسم ہے۔

 
Load Next Story