پیپلز پارٹی جلد انتخابی امیدواروں کو اعلان کریگینثار کھوڑو

حکومت کے خلاف 5 سال تک سازشیں ہوتی رہیں،مخالفین کوشکست دیں گے

حکومت کے خلاف 5 سال تک سازشیں ہوتی رہیں،مخالفین کوشکست دیں گے۔ فوٹو : فائل

اسپیکر سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ نامزدگی فارم کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد اب پیپلز پارٹی قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے امیدواروں کے ناموں کا باضابطہ اعلان کرے گی۔

پیپلز پارٹی انتخابی میدان میں سیاسی مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی،مخالفین کی سیاست کا ایسا بھرپور جواب دیں گے کہ سیاسی ٹرین سے وہ آؤٹ ہوتے ہوئے نظر آئیں گے،اتوار کو صحافیوں سے گفتگو میں اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ عدالتوں نے جعلی ڈگریوں کے خلاف فیصلے سنائے ہیں لیکن سپریم کورٹ مدارس کی ڈگریوں کے خلاف درج مقدمے میں گزشتہ 5 سال سے خاموش کیوں رہی، یہ کیس آج تک نہیں سنایا گیا۔




ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ منتخب حکومت کے خلاف گزشتہ پانچ سال تک سازشیں ہوتی رہیں،ہر چوتھے مہینے حکومت کے جانے کی تاریخیں دی گئیں لیکن حکومت نے 5 سال مکمل کرکے تمام سازشوں کو بے نقاب کیا لیکن عوام دشمن قوتیں اب بھی خاموش نہیں بیٹھیں اب جبکہ انتخابات کے لیے تیاریاں کی جارہی ہیں تو یہ قوتیں انتخابات کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں، افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، لیکن یہ قوتیں ایک بار پھر ناکام ہونگی اور انتخابات مقررہ وقت پر11 مئی کو ہونگے،پی پی نے ماضی میں اتحادوں کا مقابلہ کیا اب بھی کریگی،اس بار مخالفین کوعبرتناک شکست دیں گے۔
Load Next Story