چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا وزیراعظم ہاؤس

انتخابی ٹکٹ دینے کے حوالے سے فیصلے مشاورت کے تحت ہوتے ہیں، وزیراعظم ہاؤس


ویب ڈیسک March 25, 2018
انتخابی ٹکٹ دینے کے حوالے سے فیصلے مشاورت کے تحت ہوتے ہیں، وزیراعظم ہاؤس۔ فوٹو: فائل

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ کوئی ایک فرد نہیں کرتا اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ ن لیگ کا پارلیمانی بورڈ کرے گا۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹس دینے کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی بورڈ کرتا ہے اور انتخابی ٹکٹ دینے کے حوالے سے فیصلے مشاورت کے تحت ہوتے ہیں، پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ کوئی ایک فرد نہیں کرتا، پارٹی ٹکٹ کے فیصلے کے لیے پارلیمانی بورڈ مجاز فورم ہوتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : چوہدری نثار (ن) لیگ سے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے

واضح رہے کہ گزشتہ روز لیگی رہنما پرویز رشید نے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں اپنے موجودہ بیانیے کے ساتھ ہی حصہ لے گی جب کہ نواز شریف اور پارٹی کے خلاف بیان دینے والے چوہدری نثار مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے، چوہدری نثار کی قسمت کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب اور پارٹی کے موجودہ صدر شہباز شریف کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔