خیبرپختونخواامیدواروں کو ہراساں کرنیکا نوٹس لیا جائے متحدہ

الیکشن کمیشن صوبے میں متحدہ کے امیدواروں کو ہراساں کرنے کیخلاف فوری اقدامات کرے.


Express Desk April 08, 2013
کوہاٹ کی نشست پرمتحدہ کے امیدوار گلفراز خٹک کے گھر پر بلاجوازچھاپہ ماراگیا. فوٹو: فائل

لاہور: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے صوبہ خیبرپختونخوامیں پولیس اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے ایم کیوایم کے امیدواروں کو ہراساں کرنیکی سخت مذمت کی ہے اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیاہے کہ خیبر پختونخوامیں ایم کیوایم کے امیدواروں کو ہراساں کرنے کا نوٹس لیاجائے اورشفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقادکے لیے اوچھے ہتھکنڈوں کا سلسلہ فوری بندکرایا جائے۔

رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بااثراور ایم کیوایم مخالف عناصرکی ایماپرخیبر پختونخوامیں ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کوڈرانے، دھمکانے اور ہراساں کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔



جبکہ گزشتہ روزخیبر پختونخواکی تحصیل کوہاٹ گائوں تولنج جدیدمیں پولیس نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور NA-14 کوہاٹ کی نشست پرایم کیوایم کے امیدوار گلفرازخان خٹک کی رہائش گاہ پرمقامی پولیس نے بلاجوازچھاپہ مارا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں