حکومت نواز شریف کے وعدے کے تحت قوم کو خوشیاں لوٹا رہی ہے وزیراعظم

پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پرقوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، شاہد خاقان عباسی


ویب ڈیسک March 25, 2018
پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پرقوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، شاہد خاقان عباسی فوٹو:فائل

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پرقوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کے وعدے کے تحت قوم کی خوشیاں لوٹا رہی ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک میں پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پرقوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، حکومت نواز شریف کے وعدے کے تحت قوم کی خوشیاں لوٹا رہی ہے جب کہ معیشت کی بحالی، امن کا قیام اور کھیلوں کا فروغ حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمیشہ ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں سے ہمکنار کیا، کراچی میں پی ایس ایل فائنل کا انعقاد شہر بے مثال کے عالمی تشخص میں تبدیلی لائے گا، کراچی کے امن اور خوشیوں کی بحالی میں نواز شریف کا ویژن اور صوبائی حکومت کا تعاون شامل ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے دروازے کھول دیئے گئے

وزیراعظم نے کہا کہ پی ایس ایل نے پوری قوم کو نیا جذبہ اور خوشی دی ہے، حکومت خوشیوں کو بڑھانے کے لیے اسی جذبے اور نیک نیتی سے کام کرتی رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔