پی ایس ایل کی خوشیاں مبارک ہم پر مسلط دہشتگردی دم توڑ رہی ہے ترجمان پاک فوج

پی سی بی، غیر ملکی کھلاڑیوں، حکومت، سکیورٹی اہلکاروں اور باہمت پاکستانی عوام کا شکریہ، میجر جنرل آصف غفور

پی سی بی، غیر ملکی کھلاڑیوں، باہمت پاکستانی عوام کا شکریہ، میجر جنرل آصف غفور فوٹو:فائل

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے قوم کو پی ایس ایل کی خوشیوں کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پر مسلط دہشت گردی دم توڑ رہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل فائنل نے روشنیوں کے شہر کراچی کو مزید روشن بنا دیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، غیر ملکی کھلاڑیوں، حکومت، سکیورٹی اہلکاروں اور باہمت پاکستانی عوام کا شکریہ، پاکستان استحکام اور امن کی جانب گامزن ہے۔




ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہم پر مسلط کی گئی دہشتگردی اب دم توڑ رہی ہے اور ہم پائیدار امن و استحکام کی صحیح منزل کی طرف گامزن ہیں، انشاء اللہ۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کا فائنل آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ہوگا اور 9 سال 3 ماہ بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی میزبانی کرے گا۔
Load Next Story