پی ایس ایل فائنل سخت گرمی سے شائقین بے حال

شائقین کو کئی جگہ سخت تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے، ہر اسٹینڈ کے باہر طویل قطاریں

شائقین کو کئی جگہ سخت تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے فوٹو:ایکسپریس

پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے روز کراچی میں موسم کا پارہ چڑھ گیا اور سخت گرمی سے شائقین بے حال ہوگئے۔


پی ایس ایل فائنل کے موقع پر کراچی میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا اور سخت گرمی سے شائقین بے حال ہوگئے ۔ نیشنل اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور شائقین کو کئی جگہ سخت تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ ہر اسٹینڈ کے باہر طویل قطاریں لگ گئیں، سخت گرمی کی وجہ سے شائقین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

میڈیا کے نمائندے بھی کئی جگہ تلاشی کے بعد اسٹیڈیم میں داخل ہو سکے، پی سی بی نے جو پارکنگ اسٹیکرز دیے تھے قانون نافذ کرنے والے ادارے انھیں تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہوئے۔ اس وجہ سے صحافیوں کو بھی کافی دور تک پیدل چلنے کے بعد اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت مل سکی، اس دوران گرمی سے ایک رپورٹر کی طبعیت بھی خراب ہو گئی، لوگوں کو اندازہ تھا کہ تلاشی کے سبب وقت لگے گا تاہم اس قدر تاخیر کی کسی کو توقع نہ تھی، پانچ بجے دروازے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے مگر ابھی تک گراﺅنڈ 20 فیصد بھی نہیں بھرا ہے۔
Load Next Story