شہباز شریف کا غیر ملکی کھلاڑیوں کو لذیذ کباب کھانے کا مشورہ
پاکستانی عوام کے کرکٹ کے جوش اور عزم نے خوف کو شکست دے دی، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کراچی کے لذیذ کباب کھانے کا مشورہ دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کراچی میں پی ایس ایل کے انعقاد کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم 9 سال بعد بڑے ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے، کراچی والوں اور فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کے لیے نیک تمنائیں، پاکستانی عوام کے کرکٹ کے جوش اور عزم نے خوف کو شکست دے دی۔ شہباز شریف نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑی کراچی کے لذیذ کباب کھانا نہ بھولیں۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کا فائنل آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ہوگا اور 9 سال 3 ماہ بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی میزبانی کرے گا۔