ٹینڈر بھرکرایس ایچ اوزکی تعیناتی پرڈی آئی جی نے رخصت مانگ لی

23ایس ایچ اوزکےتبادلےوتقرری کیخلاف احتجاج کرتے ہوئےاعلیٰ افسران سےاپناعہدہ چھوڑنے اوررخصت پر جانیکی اجازت مانگ لی۔


Staff Reporter April 08, 2013
23ایس ایچ اوزکےتبادلےوتقرری کیخلاف احتجاج کرتے ہوئےاعلیٰ افسران سےاپناعہدہ چھوڑنے اوررخصت پر جانیکی اجازت مانگ لی۔ فوٹو: فائل

ڈی آئی جی ساؤتھ نے ٹینڈر بھر کر لگنے والے ایس ایچ اوز کی تعیناتی پر اعلیٰ افسران سے احتجاج کرتے ہوئے اپنا عہدہ چھوڑ کر رخصت پر جانے کی اجازت مانگ لی ۔

ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ شاہد حیات نے گزشتہ3دن کے دوران 23 ایس ایچ اوز کے تبادلے و تقرری کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ افسران سے اپنا عہدہ چھوڑنے اور رخصت پر جانیکی اجازت مانگ لی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا ہے کہ موجودہ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام شبیر شیخ20 اپریل کو اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گے جس کے باعث وہ شہر کے بیشتر تھانوں کے ایس ایچ او اپنی پسند کے لگا رہے ہیں ، انھیں اطلاع ملی ہے کہ ایس ایچ او ملیر سٹی نے اپنی تعیناتی کیلیے مبینہ طور پر5لاکھ روپے ادا کیے ہیں جبکہ اسی طرح دیگر پولیس افسران نے بھی اپنی تعیناتی کیلیے ٹینڈر بھرا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں