بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی ٹریفک حادثے میں زخمی
محمد شامی کے سر پر چوٹیں آئی ہیں اور ٹانکے بھی لگے ہیں
بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد شامی ابھیمانیو کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کے بعد ڈیرہ دھون سے نئی دہلی جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی کار اور ایک دوسری گاڑی میں ٹکر ہو گئی، ان کے سر پر چوٹیں آئی ہیں اور ٹانکے بھی لگے ہیں، 27 سالہ پیسر ڈیرہ دھون میں ہیں اور ڈاکٹرزنے انہیں ایک روز آرام کا مشورہ دیا ہے، اکیڈمی کے اونر ابھیمانیو نے کہا کہ فاسٹ بولر کی انجری سنگین نوعیت کی نہیں ہے اور ان کی آئی پی ایل میں شمولیت یقینی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی بولر محمد شامی پر بیوی نے جان سے مارنے کا الزام لگادیا
واضح رہے کہ محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں نے اپنے شوہر اور سسرالیوں پر تشدد اور جان سے مارنے کا الزام لگایا تھا، پیسر نے ان باتوں کی تردید کی تھی تاہم اس معاملے کی وجہ سے وہ ذہنی تناﺅ کا شکار تھے۔