
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے بلے باز اسلام آباد یونائیٹڈ کی شاندار بولنگ کے باعث بڑا ٹوٹل کرنے میں ناکام رہے اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 148 رنز بناسکے جس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 7 وکٹ کے نقصان پر 17ویں اوور میں حاصل کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیوک رونکی اور صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا آغاز کیا اور پشاور زلمی کے بلے بازوں کے برعکس گراؤنڈ کے چاروں اطراف میں کھل کر اسٹروکس کھیلے۔
SIX! 0.5 Hasan Ali to Luke Ronchi
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
Watch ball by ball highlights at https://t.co/cOZwC5PSix#IUvPZ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/jyrC9ADgLR
لیوک رونکی نے ایک بار پھر اپنے پچھلے میچوں کی کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے نہ صرف ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا بلکہ صاحبزادہ فرحان کے ساتھ ملکر پاور پلے کے 6 اوورز میں 66 رنز کی شراکت قائم کی۔ اس بار صاحبزادہ فرحان نے بھی لیوک رونکی کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے دلکش اسٹروکس کھیلے۔
SIX! 1.4 Sameen Gul to Luke Ronchi
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
Watch ball by ball highlights at https://t.co/cOZwC5PSix#IUvPZ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/2wNjsXxD6R
لیوک رونکی نے پی ایس ایل میں ایک اور برق رفتار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے پشاور زلمی کے اوپننگ بلے باز کامران اکمل سے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھی چھین لیا، اور اب وہ پاکستان سپر لیگ تھری کے ٹاپ اسکورر ہوگئے ہیں۔
SIX! 3.4 Liam Dawson to Luke Ronchi
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
Watch ball by ball highlights at https://t.co/cOZwC5PSix#IUvPZ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/aCCrSZhBZs
پشاور زلمی کو پہلی کامیابی 96 رنز کے مجموعی اسکور پر ملی جب لیوک رونکی 26 گیندوں پر 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔
OUT! 8.5 Chris Jordan to Luke Ronchi
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
Watch ball by ball highlights at https://t.co/cOZwC5PSix#IUvPZ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/drwJwxIQpy
پشاور زلمی کو دوسری کامیابی کے لیے بھی زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا، تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے آنے والے چیڈوک والٹن صرف 2 گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے، وہ عمید آصف کا شکار بنے۔
OUT! 10.3 Chris Jordan to JP Duminy
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
Watch ball by ball highlights at https://t.co/cOZwC5PSix#IUvPZ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/WlZYQtkNTp
کپتان جے پی ڈومینی خود بیٹنگ کے لیے آئے اور ابتدائی چند گیندوں پر سنگلز لیے لیکن کرس جورڈن نے انہیں ایک شاندار ڈیلیوری پر کیچ اینڈ بولڈ کرکے پویلین واپس بھیج دیا، وہ صرف 2 رنز ہی بناسکے۔
SIX! 8.2 Chris Jordan to Sahibzada Farhan
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
Watch ball by ball highlights at https://t.co/cOZwC5PSix#IUvPZ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/408XSAuB8g
اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان بھی 33 گیندوں پر 44 رنز کی اننگز کھیل کرآؤٹ ہوگئے، ان کی اننگز میں 1 چھکا اور 5 چوکے شامل تھے جب کہ وہاب ریاض نے انہیں پویلین بھیجا۔
OUT! 11.6 Wahab Riaz to Sahibzada Farhan
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
Watch ball by ball highlights at https://t.co/cOZwC5PSix#IUvPZ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/UpJBash4NN
حسن علی نے اپنے ابتدائی اسپیل میں مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے اور صرف 2 اوورز میں 31 رنز دیے لیکن اپنے تیسرے اوور میں صرف ایک رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اوور کی پہلی ہی گیند پر سمت پٹیل کو پویلین بھیجا وہ 10 رنز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ آخری گیند پر ایک رنز بنانے والے شاداب خان کو آؤٹ کرکے پشاور کو چھٹی کامیابی دلوائی۔
SIX! 15.4 Hasan Ali to Asif Ali
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
Watch ball by ball highlights at https://t.co/cOZwC5PSix#IUvPZ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/OpAAPMIa8X
آخری لمحات میں کامران اکمل نے عمید آصف کی گیند پر آصف علی کا مشکل کیچ چھوڑا جو پشاور زلمی کے لیے بہت زیادہ بھاری ثابت ہوا کیوں کہ اگلے ہی اوور میں آصف علی نے حسن علی کو لگاتار 3 بلند وبانگ چھکے رسید کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔
SIX! 15.2 Hasan Ali to Asif Ali
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
Watch ball by ball highlights at https://t.co/cOZwC5PSix#IUvPZ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/BAUFvsxqGM
پشاور زلمی کی بیٹنگ
اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان ڈیرین سیمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور اندرے فلیچر نے اننگز کا آغاز کیا لیکن وہ ابتدائی 2 اوور تک بہت ہی محتاط رہے جس کے بعد فلچر نے تیسرے اوور میں سمت پٹیل کو لگاتار 2 چوکے رسید کیے۔
OUT! 2.4 Samit Patel to Kamran Akmal
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
Watch ball by ball highlights at https://t.co/cOZwC5PSix#IUvPZ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/gZqlEqkn1E
تیسرے اوور میں پشاور زلمی کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب ان کے ان فارم بلے باز، پچھلے میچ کے ہیرو اور ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ اسکور بنانے والے بلے باز کامران اکمل 9 گیندوں پر صرف ایک رنز بناکر سمت پٹیل کا شکار بنے۔
OUT! 4.1 Samit Patel to Mohammad Hafeez
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
Watch ball by ball highlights at https://t.co/cOZwC5PSix#IUvPZ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/WsuAR4ilYw
محمد حفیظ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے اور ایک شاندار چھکا رسید کرکے اپنے خطرناک عزائم کا اظہار کیا مگر سمت پٹیل نے ان کی ایک نہ چلنے دی اور 8 رنز پر ہی پویلین واپس بھیج دیا۔
OUT! 5.6 Shadab Khan to Andre Fletcher
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
Watch ball by ball highlights at https://t.co/cOZwC5PSix#IUvPZ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/WokwY9xyIE
دو اہم ترین بلے بازوں کے آؤٹ ہوجانے کے بعد اندرے فلیچر نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کچھ اچھے اسٹروکس کھیلے لیکن وہ شاداب خان کی ایک گیند کو بالکل نہ سمجھ پائے اور اس پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ وہ 21 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
SIX! 9.2 Shadab Khan to Chris Jordan
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
Watch ball by ball highlights at https://t.co/cOZwC5PSix#IUvPZ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/CZG0aITyXm
اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز کی نپی تلی بولنگ کے باوجود کرس جورڈن اور لیام ڈاسن نے چوتھی وکٹ کے لیے 52 رنز کی قیمتی شراکت داری بنانے میں کامیاب رہے تاہم کرس جورڈن حسین طلعت کو ایک چھکا رسید کرنے کے بعد اگلی گیند پر باؤنڈری پر کپتان ڈومینی کو کیچ دے بیٹھے۔ وہ 26 گیندوں پر 36 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
OUT! 12.3 Hussain Talat to Chris Jordan
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
Watch ball by ball highlights at https://t.co/cOZwC5PSix#IUvPZ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/NP8AYCtINw
جورڈن کے پویلین لوٹنے کے بعد سعد نسیم بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ صرف 3 گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے اور 2 رنز بنانے کے بعد حسین طلعت کی گیند کیچ اینڈ بولڈ ہوگئے۔
OUT! 15.4 Shadab Khan to Darren Sammy
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
Watch ball by ball highlights at https://t.co/cOZwC5PSix#IUvPZ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/xQFXM2FeUr
کپتان ڈیرن سیمی نے اپنے مزاج کے خلاف دفاعی انداز اپنایا جو انہیں بہت مہنگا پڑا اور انہیں 6 گیندیں کھیلنے کے بعد ہی پویلین واپس جانا پڑا، وہ 6 رنز بناکر شاداب خان کا شکار بنے جب کہ شاداب نے اگلی ہی گیند پر عمید آصف کو بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھیج دیا۔
OUT! 16.4 Mohammad Sami to Liam Dawson
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
Watch ball by ball highlights at https://t.co/cOZwC5PSix#IUvPZ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/hRMK73yUxW
لیام ڈاسن نے بھرپور کوشش کی کہ وہ وکٹ پر موجود رہ کر اپنی ٹیم کو بڑا ٹوٹل دینے میں کامیاب رہے لیکن وہ بھی 33 رنز پر ہمت ہار بیٹھے، انہیں محمد سمیع نے بولڈ کیا جب کہ حسن علی بھی 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
OUT! 17.5 Faheem Ashraf to Hasan Ali
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
Watch ball by ball highlights at https://t.co/cOZwC5PSix#IUvPZ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/2GuZkT0Rkr
وہاب ریاض میں آخری لمحات میں چند شاندار اسٹروکس کھیلے جس کی بدولت پشاور زلمی اسکور بورڈ پر ایک مناسب ٹوٹل سجانے میں کامیاب رہے، وہاب ریاض 14 گیندوں پر 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 3، سمیت پٹیل، حسین طلعت نے 2،2 جب کہ فہیم اشرف اور محمد سمیع نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ کی اختتامی تقریب
میچ سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں گلوکارہ آئمہ بیگ، فرحان سعید، شہزاد رائے، اسٹرنگز بینڈ اور علی ظفر نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور اپنی پرفارمنس سے حاضرین کے محظوظ کیا، تقریب کے دوران پشاور زلمی کے کپتان ڈیرین سیمی اور حسن علی نے اسٹیج پر رقص بھی کیا۔
ڈیرن سیمی کا پخیر راغلے اور جے پی ڈومینی کا سلام
تقریب کے دوران دونوں ٹیموں کے کپتان بھی اسٹیج پر آئے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے موجودہ کپتان جے پی ڈومینی نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہت پیار ملا اور وہ فائنل کے لیے بہت پر جوش ہیں۔
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا پہلے پشتو زبان میں 'پخیرراغلے' کہا یعنی 'خوش آمدید اور پھر اردو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ،کیسے ہو کراچی، ہم یہاں جیتنے کے لیے آئے ہیں۔ سیمی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔
پی ایس ایل صرف پاکستانیوں کا ہے، نجم سیٹھی
اس سے قبل تقریب کے دوران بات کرتے ہوئے پی سی بی کے چیرمین نجم سیٹھی نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور سیکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج تاریخی دن ہے، کراچی میں 9 سال بعد کرکٹ واپس آرہی ہے جس کے لیے کراچی والو کو مبارک ہو جب کہ پی ایس ایل کسی سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ پاکستانیوں کا ٹورنامنٹ ہے۔
کراچی میں 9 سال بعد کرکٹ کے عالمی ستارے جگمگائے
لاہور کے بعد شہر قائد کو بھی دلہن کی طرح سجادیا گیا، اسٹیڈیم میں 9 سال بعد کرکٹ کے عالمی ستارے جگمگائے۔ فائنل میں آمنے سامنے آنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ اورپشاورزلمی نے نیشنل اسٹیڈیم میں پنجہ آزمائی کے لئے بھر پور پریکٹس کی۔ اسٹیڈیم کی طرف آنے والی تمام شاہراہوں کو دلہن کی طرح سجایا گیا جب کہ بڑے ٹاکرے کے لئے سیکیورٹی کی بھی بڑی تیاریاں کی گئی۔
ملک اور بیرون ملک سے شائقین کرکٹ کی کراچی آمد
ملک کے معاشی حب میں کرکٹ کا میلہ سجا، تو کاروبارمیں بھی تیزی آگئی، ملک اور بیرون ملک سے شائقین کرکٹ کراچی آئے، ہوٹلوں اور گیسٹ ہاوسز کے کرایوں میں 20 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا جب کہ فائنلسٹ ٹیموں کی شرٹس ہاتھوں ہاتھ بکیں۔
ایونٹ کے انعقاد کے لئے سیکیورٹی کا جال بچھایا گیا
پی ایس ایل کے بڑے ٹاکرے کیلئے سیکیورٹی کی بھی بڑی تیاریاں کی گئی، ساڑھے 8 ہزار پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ رینجرز اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیئے جب کہ پاک فوج کے جوان کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر اسٹینڈ بائی رہے، کرکٹ شائقین کو نیشنل اسٹیڈیم تک پہنچانے کیلئے شٹل سروس چلائی گئی۔
لاہور کے بعد شہرقائد بھی پی ایس ایل کے رنگوں میں رنگ گیا
بڑے مقابلے کی بڑی تیاریوں کی گئیں، مختلف علاقوں کوجھنڈوں اور رنگ برنگی لائٹس سے سجایا گیا، اسٹیڈیم کے راستوں پرٹیموں کوخوش آمدید کہنے کے لئے ہورڈنگز اوراستقبالیہ بینرزلگائے گئے۔ سڑکوں اورچورنگیوں پررنگ ونورکی بہارآگئی، گرین بیلٹس پر کھلاڑیوں کی بڑی تصاویر اور ڈیجیٹل پول سائن نے شہرکاحسن بڑھادیا۔ حسن اسکوائر، شارع فیصل، بہادرآباد، پی ای سی ایچ ایس، گلشن اقبال اور یونیورسٹی پرروڈ پر کرکٹ کے رنگ نمایاں رہے۔
نیشنل اسٹیڈیم پہنچنے کے لئے روٹ پلان
انتظامیہ نے نیشنل اسٹیڈیم پہنچنے کے لئے روٹ پلان تریب دیا جس کے مطابق پی ایس ایل فائنل کے موقع پر شارع فیصل سے کار ساز روڈ ٹریفک کے لیے بند رہی۔ نیو ٹاؤن سے اسٹیڈیم جانے والی شارع بھی عام ٹریفک کے لیے بند رہی، میلینئم مال عسکری چورنگی سے ڈالمیا روڈ بھی عام ٹریفک کے لیے بند رہا اور لیاقت آباد 10 نمبر سے اسٹیڈیم جانے والی شارع بھی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔