مخیر حضرات متحدہ الیکشن فنڈز میں عطیات دیںالطاف حسین
مالی مدد درکار ہے، بشیر قریشی کی برسی ،زیڈاے نظامی اورتاج لنگاہ کے انتقال پراظہار تعزیت
ISLAMABAD:
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے ملک بھرکے مخیرحضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی کیلیے ایم کیوایم کے الیکشن فنڈمیں دل کھول کرعطیات دیں۔
اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم غریب متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی واحد جماعت ہے جس کے تمام اخراجات عوام کے عطیات سے پورے کیے جاتے ہیں جبکہ ایم کیوایم ملک سے جاگیردارنہ وڈیرانہ نظام اور موروثی سیاست کاخاتمہ کرنے اورایک مثبت اورحقیقی تبدیلی کیلیے جدوجہد کر رہی ہے اوراس مقصدکیلیے ایم کیوایم کو مالی معاونٹ کی اشدضرورت ہے۔ایک اوربیان میں الطاف حسین نے جئے سندھ قومی محاذ(جسقم)کے شہیدچیئرمین بشیر قریشی کی پہلی برسی پرانہیں خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہاکہ انھوں نے سندھ کے حقوق کیلیے آخری سانس تک جدوجہدجاری رکھی۔
الطاف حسین نے کہاکہ بشیرقریشی شہید نے سندھ کے حقوق کیلیے تمام عمرصرف کردی اورسندھ میں آباد تمام قومیتوںکے باہم اتحادکیلیے کوششوں میں سرگرم رہے۔ الطاف حسین نے بشیر قریشی شہیدکی خدمات کوسراہتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیااوران کے ایصال ثواب کیلیے دعاکی۔ الطاف حسین نے بشیرقریشی کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کیااورجسقم کے تمام کارکنوں سے کہاکہ وہ بشیر قریشی شہیدکے راستے پر چلتے ہوئے سندھ کے حقوق کیلیے اپنی جدوجہدجاری رکھیں۔
ایک اوربیان میں الطاف حسین نے پاکستان سرائیکی پارٹی کے سربراہ تاج محمد لنگا اور سرسید یونیورسٹی کے بانی انجینئر زیڈاے نظامی کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں انھوں نے کہاکہ زیڈ اے نظامی مرحوم علم دوست انسان تھے اوران کی شہرکراچی اورملک میں تعلیم کے فروغ کیلیے خدمات گرانقدرہیں جنھیں فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ الطاف حسین نے مرحومین کی مغفرت کیلیے دعاکی ۔