ن لیگ نے ہمیشہ اپنا منشور پیش كركے عوام كو دھوكا دیا اسد قیصر

باریاں بانٹنے والوں كا دور گزر چكا ہے، اسپیكر خیبرپختونخوا اسمبلی


ویب ڈیسک March 25, 2018
باریاں بانٹنے والوں كا دور گزر چكا ہے، اسپیكر خیبرپختونخوا اسمبلی . فوٹو : فائل

اسپیكر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اپنا منشور پیش کرکے عوام کو دھوکا دیا لیکن اب عوام ان کے نعروں کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔

صوابی گراؤنڈ میں پاكستان تحریک انصاف كی ممبر سازی مہم كے آغاز كے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اس ملک كی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے اپنے منشور پر عمل كیا، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ خیبر پختونخوا میں عوام كو واضح تبدیلی نظر آرہی ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ اب عوام روٹی كپڑا اور مكان، پختون اور قائداعظم كے روشن پاكستان جیسے منشور سے دھوكا نہیں كھائیں گے، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اپنا منشور پیش كركے عوام كو دھوكا دیا، اے این پی كے تینوں اقتدار عوام كو معلوم ہیں پہلے اقتدار میں عوام كو كفن كا كپڑا نہیں مل رہا تھا، دوسرے اقتدار میں آٹا غائب تھا اور تیسرے اقتدار نے عوام كو كرپشن، لوٹ كھسوٹ اور دہشت گردی سے دوچاركیا۔

اسپیكر خیبر پختونخوا اسمبلی نے كہا ہے كہ باریاں بانٹنے والوں كا دور گزر چكا اس ملک كو ایمان دار اور ترقی پسند قیادت كی ضرورت ہے، 2018ء كے انتخابات میں عمران خان اس ملک كے وزیراعظم ہوں گے اور وفاق سمیت چاروں صوبوں میں ہم حكومتیں بنائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں