کراچیفائرنگ کے واقعات میں4 ہلاکایک لاش ملی3زخمی

اسلامیہ کالونی میں بجلی کاکنڈالگانے پرتصادم،ایک ہلاک،نیوسبزی منڈی پرآڑھتی ماراگیا


Staff Reporter April 08, 2013
اورنگی میں25سالہ جاویدنشانہ بنا،لاش خان گوٹھ سے ملی،بھتہ نہ دینے پرشادی ہال کے باہردھماکا فوٹو: فائل

ISLAMABAD: کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات کے دوران4افرادہلاک،3زخمی بھی ہوگئے جبکہ ایک لاش بھی ملی۔

نیوکراچی میں بھتہ نہ دینے پرشادی ہال کے باہرکریکرسے حملہ کیاگیاجس سے سخت خوف وہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق پیرآبادکے علاقے اسلامیہ کالونی میں بجلی کاکنڈا لگانے پر2گروپوں کے درمیان تصادم ہوگیااس دوران فائرنگ سے50سالہ رسول خان محسودہلاک اور22سالہ عبدالصمدزخمی ہوگیا۔سپرہائی وے پرنیو سبزی منڈی کے قریب رقم چھیننے کے دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے45 سالہ عبدالرحمن کوہلاک کردیا،مقتول سبزی منڈی میں آڑھتی تھا،مقتول علاقے کارہائشی جبکہ اس کاآبائی تعلق کشمیرسے تھا۔

اورنگی ٹائون کے علاقے مومن آبادکے علاقے سیکٹر 11-E میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے25سالہ جاویدہلاک ہوگیا،مقتول قصبہ کالونی قذافی چوک اورنگی ٹائون ایک نمبرکارہائشی تھا،پولیس واقعے کی مزیدتحقیقات کررہی ہے۔منگھو پیرکے علاقے ناردرن بائی پاس محمدخان گوٹھ میں واقع ایک گڑھے سے35 سالہ نامعلوم شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی،مقتول کو نامعلوم مقام سے اغواکر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلے میں رسی کا پھندا لگا کر ہلاک کیاگیا،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی،ملیرکالابورڈنہال اسپتال کے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ابن آدم زخمی ہوگیا۔

پیرآبادکے علاقے فرنٹیر کالونی ربانی محلے میں نامعلوم ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر15سالہ طلحہٰ کوفائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نیوکراچی سیکٹر5/A-2متحدہ قومی موومنٹ یونٹ137/Aکے قریب مہر شادی ہال کے سامنے زورداردھماکے سے خوف ہراس پھیل گیا،دھماکے کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا،بم ڈسپوزل یونٹ کے عملے کوطلب کر لیا، دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔رنچھوڑ لائن کے ایم سی ورکشاپ کے قریب واقع عاصم انجنیئرنگ کی دکان پر جمعرات کو فائرنگ سے زخمی ہونیوالا35 سالہ کاشف سول اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ، مقتول نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی مکان نمبر C/40 کا رہائشی اور دکان کا مالک تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں