ہمارے قومی جذبے کو کوئی نہیں ہرا سکتا آرمی چیف

کراچی کے تماشائیوں نے جوش کے ساتھ نظم وضبط کا مظاہرہ کیا،جنرل قمرجاوید باجوہ کی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کومبارکباد


ویب ڈیسک March 26, 2018
پی ایس ایل فائنل نے روشنیوں کے شہر کو مزید روشن کردیا، ہم پر مسلط کی گئی دہشتگردی کا خاتمہ ہو رہا ہے، ترجمان پاک فوج۔ فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی ایس ایل تھری کی فاتح ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان جیت گیا ہے، کراچی کے تماشائیوں نے جوش کے ساتھ نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔ ہمارے قومی جذبے کوکوئی شکست نہیں دے سکتا۔

علاوہ ازیں ترجمان پاک فوج نے قوم کو پی ایس ایل کی خوشیوں کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے ہم پر مسلط دہشتگردی دم توڑ رہی ہے، پی ایس ایل فائنل نے روشنیوں کے شہر کراچی کو مزید روشن بنا دیا ہے۔ پی سی بی، غیر ملکی کھلاڑیوں، انتظامیہ، سکیورٹی اداروں اور پرجوش پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آرآصف غفور نے گزشتہ روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پائیدار امن اور استحکام کے ذریعے اپنی درست منزل امن و خوشحالی کی طرف گامزن ہیں اور یہی ہماری منزل ہے، انشاء اللہ!۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں