پاکستان میں فٹبال کا فروغ چین کے بعد روس میدان میں آ گیا
8 جون سے ماسکو میں فٹبال فار فرینڈ شپ پروگرام میں 2 پاکستانی فٹبالرز بھی شامل
چین کے بعد روس بھی پاکستان کی فٹبال بحالی کے لیے میدان میں آ گیا اور رواں برس ماسکو میں شیڈول اپنے پروگرام فٹبال فار فرینڈ شپ میں شامل کر لیا۔
3 سال کی معطلی کے بعد پاکستان میں فٹبال کی ملکی اور انٹرنیشنل سرگرمیاں تیزی سے بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں، اے ایف سی نے 3 لاکھ ڈالر کی خصوصی منظوری دینے کے بعد پاکستان میں ایشیائی سطح کے تمام ایونٹس کے دروازے بھی کھول دیئے ہیں۔
پاکستان اور چین کی فٹبال فیڈریشن کے درمیان ایک سمجھوتہ بھی طے پایا ہے جس کے مطابق چین کی فٹبال فیڈریشن پاکستان میں کھیل کی بہتری کے لیے یوتھ ایکسچینج، ڈویلپمنٹ، کوچ اور ریفری ایجوکشن سمیت ہر طرح کی معاونت فراہم کرے گی،اب ایک اور خوشخبری یہ ہے کہ چین کے بعد روس نے بھی پاکستان میں فٹبال کی بحالی کے لیے دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے اپنے پروگرام فٹبال فار فرینڈ شپ میں شامل کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ پروگرام 8جون سے روس کے دارالحکومت روس میں شروع ہو کر 15 جون تک جاری رہے گا جس میں پاکستان کے علاوہ یورپ، ایشیا، افریقہ، ساؤتھ اور نارتھ امریکہ و دیگر 211ملکوں کے فٹبالرز حصہ لیں گے۔پاکستان کی نمائندگی دو فٹبالرکریں گے۔
کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے گزشتہ روز ٹرائلز کا عمل مکمل ہو گیا جس میں صوبہ بھر کے سکولز، اکیڈمیز اورکلبوں کے 60 سے زیادہ کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ابتدائی مرحلے میں بچوں کے انتخاب کے بعد ان کے درمیان پریکٹس میچز بھی کروائے گئے۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور فٹبال فار فرینڈ شپ کے پاکستان میں نمائندے فہد خان کے مطابق کھیل میں مہارت اور خود اعتمادی پر پورا اترنے والے پلیئرز کو روس میں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں شریک ملکوں کے بچوں میں سے8ٹیمیں بنائی جائیں گی جبکہ فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں کو ایک اور انٹرنیشنل ایونٹ میں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ یہ ایونٹ پاکستانی یوتھ کو بھی ایک ایسا موقع فراہم کرتا ہے، جہاں پر وہ فٹبال کی بنیاد پر اپنی صلاحیتوںکا بھر پور طریقے سے اظہار کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پروگرام کے کامیاب انعقاد کے بعد نہ صرف کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل تجربہ حاصل ہوگا بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کے رشتے مزید پختہ اور مضبوط ہوں گے۔