ون ڈے میں 100 وکٹیں افغان اسپنر راشد نے مچل اسٹارک ریکارڈ توڑدیا

ان سے قبل آسٹریلیاکے مچل اسٹارک کو عالمی ایک روزہ کرکٹ میں سب سے کم 52 میچز میں وکٹوں کی سنچری کرنے کا اعزازحاصل تھا۔


Sports Desk March 26, 2018
ان سے قبل آسٹریلیاکے مچل اسٹارک کو عالمی ایک روزہ کرکٹ میں سب سے کم 52 میچز میں وکٹوں کی سنچری کرنے کا اعزازحاصل تھا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

افغان لیگ اسپنر راشد خان ون ڈے انٹرنیشنل میں تیزی سے وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے بولر بن گئے۔

راشد خان نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کیخلاف ورلڈ کپ کوالیفائر فائنل میں 42 رنز کے عوض ایک وکٹ لیکر ون ڈے انٹرنیشنل میں اپنی 100وکٹیں مکمل کرلیں، یہ ان کے کیریئر کا 44 واں ون ڈے انٹرنیشنل شمار ہوا، ان سے قبل آسٹریلیا کے مچل اسٹارک کو عالمی ایک روزہ کرکٹ میں سب سے کم 52 میچز میں وکٹوں کی سنچری کرنے کا اعزاز حاصل تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں