روس کے شاپنگ سینٹرمیں آگ لگنے سے 64 افراد ہلاک

آگ اس وقت لگی جب شاپنگ سینٹرمیں قائم سینما ہالز میں بہت سے افراد فلم دیکھ رہے تھے


ویب ڈیسک March 26, 2018
آگ اس وقت لگی جب شاپنگ سینٹرمیں قائم سینما ہالز میں بہت سے افراد فلم دیکھ رہے تھے فوٹو: انٹرنیٹ

لاہور: کیمیروو کے ایک شاپنگ سینٹرمیں آگ لگنے کے نتیجے میں بچوں سمیت 64 افراد ہلاک جب کہ 60 سے زائد لوگ تاحال لاپتہ ہیں۔

ٖغیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس میں سائیبیریا کے شہرکیمیروو کے ونٹر چیری کمپلیکس شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کے باعث 64 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ 60 سے زائد لوگ تاحال لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق ہلاک شدگان میں 41 بچے شامل ہیں۔

آگ لگنے کی اصل وجوہات کا علم تاحال نہیں ہوسکا ہے جب کہ روس کی تحقیقاتی کمیٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کا سبب دوسنیما ہالزکی چھتوں کا بیٹھ جانا معلوم ہوتا ہے۔

https://twitter.com/DashaOy/status/977861048001851393

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ آگ اس وقت لگی جب شاپنگ سینٹرمیں قائم سینیما ہالز میں بہت سے افراد فلم دیکھ رہے تھے، دیکھتے ہی دیکھتے آگ دوسری منزلوں کی جانب پھیلتی گئی جہاں شاپنگ سینٹرزمیں موجود لوگوں نے کھڑکیوں سے کود کراپنی جانیں بچانے کی کوششیں کیں، کم ازکم 64 افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں جن میں دو سال سے 17 سال تک کے 41 بچے شامل ہیں۔


واضح رہے کہ شاپنگ سینٹر کا 2013 میں افتتاح ہوا تھا جس میں سنیما ہالزکے علاوہ، ریستوران، ایک ساؤنا باتھ، ایک باؤلنگ ایلی اور بچوں کا ایک چڑیا گھربھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |