راولپنڈی میں ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید اختلافات مظاہرے شروع

پی پی کے سابق ناظمین کے بعد ن لیگ ،تحریک انصاف کے کارکن میدان میں آگئے

پی پی کے سابق ناظمین کے بعد ن لیگ ،تحریک انصاف کے کارکن میدان میں آگئے فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی،مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف تینوں بڑی سیاسی جماعتوں میں ضلع راولپنڈی میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید اختلافات کے باعث کارکنوں اور قائدین میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔


ٹکٹوں کی تقسیم پر مختلف امیدواروں کے حامیوں نے احتجاجی مظاہرے شروع کر دیے ہیںجبکہ کئی امیدواروں نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔پارٹی قائدین ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات ختم کرانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔پیپلز پارٹی کے سابق ناظمین،نائب ناظمین کے بھرپور احتجاج، ہنگاموں کے بعد مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے بھی این اے 55سے ٹکٹ کی غلط تقسیم کے خلاف پریس کلب راولپنڈی کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا،مشتعل کارکنوں نے ٹائروں کو آگ لگائی اورشدید نعرے بازی کی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر نے پہلے ہی انتخابات سے علیحدگی کا اعلان کردیاہے اور اپنے گروپ سمیت مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے خلاف متحرک ہوگئے ہیں۔تحریک انصاف میںبھی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ گزشتہ دس سال سے مشکل وقت میں عمران کے ساتھ رہنے والے تحریک انصاف کے ترجمان زاہد حسین کاظمی نے بھی انتخابی عمل سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے ۔
Load Next Story