حکومت کا غیر ملکی قرضوں پر انحصار کم نہ ہو سکا

چین سے8 121 ارب،فرانس1.21ارب،جرمنی1.75ارب،جاپان7.95ارب،کویت19کروڑ،عمان سے 8کروڑقرض لیا


علیم ملک March 26, 2018
سعودیہ4.23ارب،ترکی52کروڑ،برطانیہ14.32ارب،امریکا4.58 ارب،بانڈز سے263 ارب حاصل کیے گئے،دستاویز۔ فوٹو : فائل

موجودہ حکومت کی جانب سے غیر ملکی قرضوں پر انحصا ر کم نہ ہوسکا اور رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران سے حکومت نے مختلف ملکوں اور کمرشل بینکوں سے 810 ارب 68 کروڑ روپے سے زائد کا قرضہ لیاہے چین سے 8 ماہ کے دوران 121 ارب روپے کا قرض لیاگیاہے۔

دستیاب اعدادوشمار کے مطابق فروری 2017-18 کے دوران حکومت نے چین سے 7 ارب 96 کروڑروپے کا قرضہ لیا ہے جبکہ فرانس سے 22 کروڑ 75 لاکھ روپے اور ایک ماہ کے دوران جرمنی سے 5 کروڑ 80 لاکھ روپے کا قرضہ لیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق چین، فرانس، جرمنی، جاپان، کویت اور سعودی عرب سمیت 11 ملکوں سے رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران دوطرفہ بنیادوں پر ایک 156 ارب 15 کروڑ روپے کا قرضہ لیا گیا ہے۔

دستیاب دستاویز کے مطابق حکومت نے رواںمالی سال کے دوران جولائی تا فروری کے دوران فرانس سے ایک ارب 21کروڑ 77 لاکھ روپے ، جرمنی سے ایک ارب 75 کروڑ 43 لاکھ روپے ، جاپان سے 7 ارب 95کروڑ 54 لاکھ روپے، کویت سے 19 کروڑ 26لاکھ عمان سے 8 کروڑ80 لاکھ روپے کا قرض لیا ہے۔

دستاویز کے مطابق حکومت نے 8 ماہ کے دوران سعودی عرب سے 4ارب 23 کروڑ 75 لاکھ روپے، ترکی سے 527 ملین روپے برطانیہ سے 14 ارب 32 کروڑ74 لاکھ روپے اور امریکا سے 4 ارب 58 کروڑ روپے کا قرضہ لیا ہے۔

رواں مالی سال کے دوان جولائی تادسمبر کے دوران بانڈز کے ذریعے 263 ارب 50 کروڑ روپے حاصل کیے ہیں۔ دستاویز میں مزید بتایاگیاہے کہ 5 بین الاقوامی کمرشل بینکوں نے 8 ماہ کے دوران پاکستان کو 190 ارب 30 کروڑ روپے کے قرضے فراہم کیے۔ سٹی بینک کی جانب سے پاکستان کو 28 ارب 11 کروڑ روپے کا قرضہ دیاگیا۔

دبئی بینک نے 5 ارب 88کروڑ، آئی سی بی سی چائنا نے پاکستان کو 107 ارب 90 کروڑ روپے کا قرض دیا۔ ایس سی بی لندن سے حکومت نے 8 ماہ کے دوران 21 ارب 54 کروڑ روپے کا قرض لیا۔ سوئس اے جی اے بی ایل نے پاکستان کو 26 ارب روپے سے زائد کا قرض دیا۔ دستاویز کے مطابق حکومت نے جولائی تا فروری 2018 کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک سے مختلف قرضوں اور گرانٹس کی مد میں 59 ارب روپے سے زائدکا قرضہ لیا۔

ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کو ایک ارب 82 کروڑ روپے سے زائدکا قرضہ دیا۔ یورپی یونین سے حکومت نے 8 ماہ کے دوران 663ملین روپے آئی بی آر ڈی سے 14 ارب 76 کروڑ اور آئی ڈی اے سے23 ارب 83 کروڑ روپے سے زائد کا قرضہ لیا ہے۔

اسلامی ترقیاتی بینک سے حکومت نے 5 ارب 90 کروڑ روپے اور آئی ایف اے ڈ ی سے ایک ارب 13کروڑ روپے سے زائدکا قرضہ لیا ہے۔ دستاویز کے مطابق حکومت نے مختلف ملٹی لیٹرل اداروں سے 200 ارب روپے سے زائدکا قرضہ لیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |