
گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 3 کے فائنل کا رنگارنگ میلہ سجایا گیا۔ پی ایس ایل 3 کے فائنل کے کراچی میں انعقاد پر جہاں پوری پاکستانی قوم خوشی سے سرشار تھی وہیں شائقین روایتی حریف بھارتی کھلاڑیوں کی غیر موجودگی سے کافی مایوس نظر آئے۔ پاکستان اور بھارت دونوں جانب کے لوگوں کی شدید خواہش ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سیریز کا انعقاد کیا جائے، تاہم پاک بھارت سیاسی کشید گی کی وجہ سے دونوں جانب کے کرکٹ شائقین میچ دیکھنے سے محروم ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل تھری کی چیمپئن
پی ایس ایل 3 میں بھی شائقین بھارتی کھلاڑیوں خاص طور پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی آمد کے منتظر نظرآئے۔ کچھ منچلوں نے تو ویرات اور انوشکا کے نام کے بینر اٹھارکھے تھے جس پر لکھا تھا''ہمیں پی ایس ایل 4 میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما چاہییں''۔
Take that, India. #PSLFinalinKarachi pic.twitter.com/aE8BPicXqk
— Snober Abbasi (@snobers) March 25, 2018
جس طرح پاکستانی شائقین پی ایس ایل میں بھارتی کھلاڑیوں کے منتظر ہیں، وہیں بھارت میں بھی پی ایس ایل کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے، گزشتہ روز ٹوئٹر انڈیا پر پی ایس ایل 2018 ٹاپ ٹرینڈ بناہوا تھا جس کا واضح مطلب ہے کہ پاکستان کے ساتھ بھارتی شائقین بھی پاک بھارت کرکٹ دیکھنے کو بے تاب ہیں۔
https://twitter.com/defencedotpk/status/978109012557418497
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔