عمران خان تحریک انصاف کے منشور کا اعلان منگل کو کرینگے

تمام طبقہ ہائے زندگی کے مسائل کے حل نیزخارجہ پالیسی پرحکمت عملی بتائیں گے


INP April 08, 2013
شاہ محمود قر یشی کی بغیراجازت پیرپگاراسے ملاقات پرجواب طلب کرلیا،ذرائع. فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پارٹی منشور کا اعلان منگل کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کرینگے۔

اس موقع پر تحریک انصاف کی مرکزی قیادت بھی موجود ہوگی۔ عمران خان اپنے منشور میں عوامی مسائل کے حل، نوجوانوں، مزدوروں، خواتین، طالب علموں سمیت زندگی کے تمام طبقوں کے مسائل کے حل کیلیے پارٹی کی طرف سے تیارکردہ حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔ تحریک انصاف کے سربراہ پارٹی کی خارجہ پالیسی سمیت دیگر اہم امور کا بھی اعلان کرینگے۔

دریںاثنا پاکستان تحر یک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقر یشی کی بغیراجازت پیر پگارا سے ملاقات پر عمران خان نے سخت اظہارناراضگی کیاہے۔ تحر یک انصاف کے ذرائع کے مطابق پاکستان تحر یک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بغیراجازت شاہ محمودقر یشی کی پیر پگارا سے ملاقات پر سخت اظہارناراضگی کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں