الیکشن جزوی انقلاب کا پہلا موقع ہے منور حسن
پرویز مشرف کیخلاف پٹیشن دائر کردی انجام کو پہنچائیں گے، کوئٹہ میں جلسے سے خطاب
امیرجماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے کہاہے کہ ملک کے موجودہ حالات انقلاب کا تقاضا کررہے ہیں۔
آئندہ ہونے والے انتخابات جزوی انقلاب کاذریعہ بن سکتے ہیں ۔ گزشتہ 65 سال سے انتخابات میں وڈیرے، جاگیردار، دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹنے والے ظالم اور امریکا کے ایجنٹ منتخب ہو کر آتے رہے ہیں ۔ پہلی بار عوام کو یہ موقع مل رہاہے کہ آنے والے انتخابات میں وہ ان جاگیرداروں اور ملک کو لوٹنے والوں کی ضمانتیں ضبط کرادیں، جنھوں نے ہمار مستقبل تاریک کر دیاہے ، جماعت اسلامی ملک میں اسلام کا عادلانہ نظام قائم کرنا چاہتی ہے ۔
ان خیالات کااظہار انھوں نے جماعت اسلامی کوئٹہ کے زیر اہتمام لیاقت پارک کوئٹہ میں جلسہ امید انقلاب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سید منورحسن نے کہاکہ پرویز مشرف نے دو مرتبہ آئین توڑا ہے وہ لال مسجد اور مدرسے میں معصوم بچیوں کا قاتل ہے وہ ملک کے آئین کا قاتل ہے اس کیخلاف جماعت اسلامی کے لوگوں نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے ۔ انشا اللہ وہ اپنے اس انجام کو پہنچے گا جو ملک کے غداروں کا ہوتاہے ۔ بلوچستان میں حکمرانوں نے غیروں کے ایجنڈے کو پورا کرتے ہوئے انارکی پیدا کی ہے۔
بلوچستان کے سیاسی رہنمائوں اورعوام نے انتخابات میں جانے کا جو فیصلہ کیاہے ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کوئٹہ پہنچتے ہی ائر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پہلی دفعہ دستور کی کچھ شقوں پر جانچ پڑتال کے دوران عمل درآمد ہورہا ہے جتنے لوگوں کے بار ے میں فیصلے ہوئے وہ آئین کی دفعہ 62,63پر نہیں اترتے سیاسی پارٹیوں کو خودآئین کی دفعہ62,63پر عمل درآمد کرنا چاہیے بدقسمتی سے سیاسی پارٹیاں ایسا نہیں کر رہی اس لیے الیکشن کمیشن عمل درآمد پر مجبور ہوا ہے ۔