امریکا نے 7 پاکستانی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

پاکستانی کمپنیوں پر پابندی امریکی مفادات اور خارجہ پالیسیوں کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر عائد کی گئی


ویب ڈیسک March 26, 2018
پاکستانی کمپنیوں پر پابندی امریکی مفادات اور خارجہ پالیسیوں کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر عائد کی گئی۔ فوٹو: فائل

امریکی بیورو آف انڈسٹری اور سیکیورٹی نے امریکی مفادات کے خلاف کام کرنے کے الزام میں 7 پاکستانی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ بیورو آف انڈسٹری اور سیکیورٹی نے 23 غیر ملکی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ہے جس میں 7 پاکستانی کمپنیاں بھی شامل ہیں، پاکستانی کمپنیوں پر پابندی امریکی مفادات اور خارجہ پالیسیوں کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر عائد کی گئی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکا اور سعودی عرب نے پاکستانی ٹرسٹ پرپابندی لگادی

خبررساں ادارے کے مطابق جن کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی ان پر مبینہ طور پر جوہری مواد کی ترسیل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ رپورٹس کے مطابق کمپنیوں پر پابندی کے باعث پاکستان کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت ایک بار پھر خطرے میں پڑگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |