بال ٹمپرنگ اسٹیو اسمتھ آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی قیادت سے بھی دستبردار
اسمتھ کی جگہ اجنکیا راہانے راجستھان رائلز کے کپتان ہوں گے
جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران بال ٹمپرنگ اسکینڈل کے بعد آسٹریلوی ٹیم کی قیادت سے ہاتھ دھونے والے اسٹیو اسمتھ اب آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی قیادت سے بھی دستبردار ہو گئے ہیں۔
اسمتھ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا تاکہ ٹیم اسکینڈل سے ہٹ کر آئی پی ایل کی اچھی طرح تیاری کر سکے، ان کی جگہ اجنکیا راہانے راجستھان رائلز کے کپتان ہوں گے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں بال ٹمپرنگ کے اعتراف کے بعد اسٹیو اسمتھ کو کپتان اور ڈیوڈ وارنر کو نائب کپتان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، بعد ازاں آئی سی سی نے اسمتھ پر ایک میچ کی پابندی بھی عائد کی تھی اور مکمل میچ فیس کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔