پاک بحریہ دشمن کی ہر جارحیت کو ناکام بنانے کی اہلیت رکھتی ہے نیول چیف

مشترکہ آپریشنل مشقیں دفاع وطن کے لیے ضروری پیشہ ورانہ تربیت اور تیاری کے حصول کے لیے نہایت اہم ہیں،نیول چیف


ویب ڈیسک March 26, 2018
پا کستان نیوی بھرپور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل مضبوط بحری قوت ہے،نیول چیف فوٹو:پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نےکہا ہے کہ پا کستان نیوی بھرپور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل مضبوط بحری قوت ہے جو دشمن کے کسی بھی جارحانہ اقدام کو ناکام بنانے کی مکمل اہلیت رکھتی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی آپریشنل مشق رباط ۔2018کا ڈی بریف سیشن آج کراچی میں منعقد ہوا،چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی تھے۔

رباط سلسلے کی مشقوں کا مقصد ظہور پذیر ہوتے ہوئے روایتی و غیر روایتی نوعیت کے ہمہ جہتی خطرات کے پس منظر میں پاک بحریہ کے حربی منصوبوں کا جائزہ لینا ہے۔ بحیرہ عرب میں پاکستان نیوی اور پاکستان ایئر فورس کے مابین مشترکہ آپریشنز کی عملی طور پر جانچ کرنا بھی ان مشقوں کا ایک اور اہم مقصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے سربراہ کو کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلنس تفویض

اپنے اختتامی کلمات میں چیف آف دی نیول اسٹاف نے پاک بحریہ کے یونٹس کی حربی صلاحیت اور تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ آپریشنل مشقیں دفاع وطن کے لیے ضروری پیشہ ورانہ تربیت اور تیاری کے حصول کے لیے نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پاکستان نیوی اور پاک فضائیہ کے درمیان مشترکہ آپریشنز پر توجہ مرکوز کی گئی تاکہ دونوں سروسز کے درمیان باہمی ربط کا اعلٰی معیار قائم کیا جاسکے۔

سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ پا کستان نیوی بھرپور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل مضبوط بحری قوت ہے جو دشمن کے کسی بھی جارحانہ اقدام کو ناکام بنانے کی مکمل اہلیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سخت پیشہ ورانہ تربیت ،بہتر حکمت عملی اور باقاعدہ مشقوں کے ذریعے اپنی دفاعی منصوبہ بندی کو بہتر سے بہتر بنانا نہایت اہم ہے۔

نیول چیف نے مزید کہا کہ پا ک بحریہ کے تمام بحری اور فضائی یونٹس اور افسران اور سیلرز کو ہمہ وقت چوکنا اور جنگی اعتبار سے تیار رہنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کی بحری سرحدوں اور مفادات کا موثر انداز میں تحفظ کیا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی اس طرح کی مشترکہ مشقوں کے ذریعے اپنے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر سے بہتر بنانے کا عمل جاری رکھے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |