چیئرمین نیب کا کیپٹن صفدر کے آمدن سے زائد اثاثوں کی جانچ پڑتال کا حکم

واجد ضیاء کو کمیٹی میں طلب کرنے پر مقدمات بنائے جارہے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا رد عمل


ویب ڈیسک March 26, 2018
واجد ضیاء کو کمیٹی میں طلب کرنے پر مقدمات بنائے جارہے ہیں، کیپٹن (ر) صفدر فوٹو: فائل

نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے آمدن سے زائد اثاثوں کی جانچ پژتال کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب ہیڈ کوارٹراسلام آباد میں جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت قومی احتساب بیورو(نیب) کا اہم اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں چیرمین نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کی مانسہرہ میں 300 کنال زمین، 30 کنال کے پلاٹ، ایک کنال گھر، ٹاون شپ میں فلور مل کی شکایت کی جانچ پڑتال کا بھی حکم دیا جب کہ کابینہ ڈویژن سے 'پی ایم گلوبل سسٹینیبل ڈیولیپمنٹ گول اچیومنٹ پروگرام' کے تحت کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو غیر قانونی طور پر 9 ارب روپے دینے کے الزامات کی بھی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

دوسری جانب کیپٹن (ر) صفدر نے نیب انکوائری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کے تحفظ کا مطالبہ کرنے پر سزا دی جارہی ہے اور واجد ضیاء کو کمیٹی میں طلب کرنے پر مقدمات بنائے جارہے ہیں تاہم اپنے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا جب کہ میری زندگی کھلی کتاب کی طرح ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں