چاکلیٹ کھائیں بیماریاں بھگائیں

چاکلیٹ کھانے سے انسانی زندگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ طبی ماہرین


ویب ڈیسک April 08, 2013
چاکلیٹ کھانے سے انسانی زندگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ طبی ماہرین فوٹو: فائل

امریکی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ کھانے سے انسان بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔

دانت خراب ہونے اور موٹاپے کے ڈر سے بہت سارے لوگ چاکلیٹ سے دور ہی رہتے ہیں لیکن اب پریشان ہونا چھوڑیے ، طبی ماہرین کے مطابق مہینے میں 3 سے 4 مرتبہ چاکلیٹ کھانے سے انسانی جسم پر مثبت اور خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ چاکلیٹ کینسر اور دل کے مرض کو بھگانے میں انتہائی کا رآمد ہے۔

تحقیق کے مطابق چاکلیٹ کھانے سے انسانی زندگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے، اس کے علاوہ اگر پریشانی کو دور بھگانا ہو تو بھی چاکلیٹ کا لطف اٹھائیے ، بڑے تو کیا بچوں کے لیے بھی چاکلیٹ بہت فائدہ مند ہے ، صبح سویرے چائے پینے والے افراد اب چائے کافی چھوڑیں ، چاکلیٹ کھائیں اور صحت مند ہوجائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |