گرجا گھر پر حملہ مجھ پر حملے کے مترادف ہے صدر محمد مرسی

قاہرہ میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجہ میں 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے.


ویب ڈیسک April 08, 2013
قاہرہ میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجہ میں 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے. فوٹو: رائٹرز

مصری صدر محمد مرسی نے چرچ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کسی بھی گرجا گھر پر حملہ مجھ پر حملے کے مترادف ہے۔


دو روز قبل مصری دارالحکومت قاہرہ میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجہ میں 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد سے علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ اسی دوران چند مشتعل افراد نے قاہرہ میں ایک گرجا گھر کو آگ لگا دی تھی۔ مصری صدر نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرجا گھر پر حملے کا واقعہ افسوس ناک ہے اور یہ ملک کے صدر پر حملہ کرنے کے مترادف ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں