مصری صدر محمد مرسی نے چرچ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کسی بھی گرجا گھر پر حملہ مجھ پر حملے کے مترادف ہے۔
دو روز قبل مصری دارالحکومت قاہرہ میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجہ میں 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد سے علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ اسی دوران چند مشتعل افراد نے قاہرہ میں ایک گرجا گھر کو آگ لگا دی تھی۔ مصری صدر نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرجا گھر پر حملے کا واقعہ افسوس ناک ہے اور یہ ملک کے صدر پر حملہ کرنے کے مترادف ہے ۔