دفاع وطن کیلیے مسلح افواج کو تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے وزیراعظم

وزیراعظم کا ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے مسلح افواج کی تیاریوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار


ویب ڈیسک March 27, 2018
وزیراعظم کا ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے مسلح افواج کی تیاریوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار - فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یقین دلایا ہے کہ مسلح افواج کی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے راولپنڈی میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے وزیراعظم کا خیر مقدم کیا جب کہ تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے مسلح افواج کی قربانیوں خصوصا شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور ہر قسم کے خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے اور انہیں شکست دینے کے لیے مسلح افواج کی تیاریوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں