کراچی رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن 18 مشتبہ افراد گرفتار

گرفتارہونے والے 18 مشتبہ افراد کے قبضے سے مختلف اقسام کے 44 ہتھیارملے ہیں، رینجرز


ویب ڈیسک April 08, 2013
گرفتارہونے والے 18 مشتبہ افراد کے قبضے سے مختلف اقسام کے 44 ہتھیارملے ہیں، رینجرز فوٹو: فائل

رینجرزنے ماڈل کالونی میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے 18 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں ، رینجرز نے پیر کی علی الصبح جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پرماڈل کالونی کے مشتبہ مقامات کا محاصرہ کرلیا ، کارروائی میں ڈھائی سواہلکاروں نے شرکت کی جن میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں جبکہ سراغ رساں کتوں کی بھی مدد لی گئی۔

4 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے آپریشن میں تمام راستے سیل کردئیے گئے تھے ، رینجرز کے مطابق گھر، گھر تلاشی کے دوران گرفتارہونے والے 18 مشتبہ افراد کے قبضے سے مختلف اقسام کے 44 ہتھیار ملے ہیں، بعض ملزموں کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے بتایا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں