گولڈن کیا سلور جوبلی منانے والی فلم بھی نہیں بن پا رہی ثناء

کوئی فلمی ستارہ سلوراسکرین کے افق پرنہیں جگمگا سکا جس کے اسٹارڈم کے سب گن گاتے ہوں، اداکارہ


Qaiser Iftikhar March 27, 2018
کامیابی کیلیے بڑے پردے پر جگمگانے کی صلاحیتیں رکھنے والے فنکاروں کی خدمات حاصل کی جائیں‘ ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: فیس بک پیج

اداکارہ وماڈل ثنا نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں فلمیں تو بن رہی ہیں لیکن تاحال کوئی فلمی ستارہ سلوراسکرین کے افق پر نہیں جگمگا سکا۔

''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے ثنا نے بتایا کہ باری، ایورنیواورشاہ نورسٹوڈیو کے باہربھی فلمی ستاروں کے چاہنے والوں کا تانتا بندھا رہتا تھا، فلم کی شوٹنگ دیکھنے کے خواہشمند ہر روز دوردراز علاقوں سے آتے اور سٹوڈیوز کے باہر رش لگا رہتا۔ لیکن آج ایسا نہیں ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ہمارے ہاں فلمیں بننے کا سلسلہ تودوبارہ سے شروع ہوچکا ہے لیکن تاحال کوئی ایسا فلمی ستارہ سلوراسکرین کے افق پرنہیں جگمگا سکا، جس کے اسٹارڈم کے سب گن گاتے ہوں۔ لابی سسٹم کے تحت فنکارایک دوسرے کوسپورٹ کررہے ہیں لیکن پبلک کواپنی طرف متوجہ کرنا تاحال کسی فنکار کے بس کی بات نہیں۔

ثنا نے کہا کہ فنون لطیفہ میں عوام کے سب سے قریب میڈیم فلم ہی ہے۔ اگرنوجوان فلم میکرزعوام کوسینما گھروں تک لانا چاہتی ہے توانھیں اپنے کام کوبہتربنانے کے ساتھ ساتھ ایسے فنکاروںکو کام کا موقع دینا ہوگا، جوبڑے پردے پرجگمگانے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں