مارک زکربرگ ایک ہفتے میں 10 ارب ڈالر سے محروم ہوگئے

5 کروڑ صارفین کے ڈیٹا کے غلط استعمال کے اسکینڈل کے نتیجے میں فیس بک کے حصص کی قیمتیں تیزی سے گریں۔


خبر ایجنسی March 27, 2018
5 کروڑ صارفین کے ڈیٹا کے غلط استعمال کے اسکینڈل کے نتیجے میں فیس بک کے حصص کی قیمتیں تیزی سے گریں۔ فوٹو: فائل

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ''فیس بک'' کے بانی مارک زکربرگ ایک ہفتے میں 10 ارب ڈالر سے محروم ہوگئے۔

کیمبرج اینالیٹکا کی جان سے 5 کروڑ صارفین کے ڈیٹا کے غلط استعمال کے اسکینڈل کے نتیجے میں فیس بک کے حصص کی قیمتیں تیزی سے گریں اور اس کا سب سے زیادہ اثر مارک زکربرگ کے اثاثوں پر پڑا۔

فیس بک کے بانی کی تنخواہ تو محض ایک ڈالر ہے مگر وہ اس کمپنی کے 403 ملین حصص کے مالک ہیں اور یہی وجہ ہے کہ حالیہ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد ایک ہفتے کے اندر وہ 10ارب ڈالرز (10 کھرب پاکستانی روپے سے زائد)کا نقصان اٹھا چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں