ن لیگ کا محاذ آرائی کے بجائے دفاعی پوزیشن اختیار کرنے کا فیصلہ

 بے گناہی میں نیب اور عدالتوں میں چلنے والے کیسز پرٹھوس ثبوت دینے کا اعادہ کیا گیا

جاتی امرا میں نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس، سعد رفیق، زاہد حامد ودیگر کی شرکت۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
ن لیگ کی اعلیٰ قیادت دفاعی پوزیشن میں آگئی جب کہ نیب اور عدالتوں میں چلنے والے کیسزمیں ٹھوس ثبوت دینے کی حکمت عملی طے کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق قائد ن لیگ نواز شریف نے اداروں کے احترام پر یقین رکھتے ہوئے اپنی بے گناہی میں نیب اور عدالتوں میں چلنے والے کیسز پرٹھوس ثبوت دینے کا اعادہ کیا ہے،اس تناظرمیں محاذ آرائی کے بجائے دفاعی پوزیشن کو اختیار کیا جائے گا۔


اس سلسلے میں گزشتہ روز جاتی امرا میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں خواجہ سعد رفیق، رانا مقبول، زاہد حامد، نصیر بھٹہ، اعظم نذیر تارڑ اور فواد حسن فواد نے شرکت کی اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال، نیب اور عدالتوں میںچلنے والے کیسز زیربحث لائے گئے۔ اجلاس میں موجودہ صورتحال پر تمام رہنماؤں نے کھل کراپنے خیالات کا اظہار کیا۔

نوازشریف کا کہنا تھاکہ ن لیگ کی حکومت نے مشکلات کے باوجود ملک اور عوام کی خدمت کی ہے اور اس سلسلے کو جاری رکھیں گے،اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کے تناظرمیں عبوری سیٹ اپ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Load Next Story