الیکشن کمیشن نے تارکین وطن پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کردی

غیرمصدقہ کمپیوٹر نظام سے ووٹ کاحق دینا انتخابی عمل کے لئے تباہ کن ہوسکتاہے، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک April 08, 2013
سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق باقاعدہ قانون سازی کی جائے، الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کی مخالفت کردی ہے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا کہ غیرمصدقہ کمپیوٹر نظام سے ووٹ کاحق دینا انتخابی عمل کے لئے تباہ کن ہوسکتاہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر اسے محدود پیمانے پر شروع کیا جائے اور اس سلسلے میں پہلے باقاعدہ قانون سازی بھی کی جائے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں وزارت آئی ٹی کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق استعمال کرنے سے متعلق سافٹ ویئر آپریٹ کرکے دکھایا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |