پیرو میں فرانسیسی آئل كمپنی كا ہیلی كاپٹر گركر تباہ 13افراد ہلاک

حادثے کی فوری طور پر وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے، ہیلی کاپٹر میں 9 مسافراور عملے کے 4 افراد سوار تھے


ویب ڈیسک April 08, 2013
ہیلی کاپٹر میں 9 مسافر اور عملے کے 4 افراد سوار تھے۔. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

پیرو میں فرانسیسی آٓئل كمپنی كا ہیلی کاپٹر گرنے سے 13 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرو میں فرانسیسی تیل کمپنی کا ایک نجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے باعث اس میں سوار 13 افراد ہلاک ہو گئے، فرانسسی تیل کمپنی ''پیرنکو'' نے ایک بیان میں کہا کہ ہیلی کاپٹر شمال مشرقی علاقے میں اكواڈور كی سرحد كے قريب گر کر تباہ ہوا تاہم اس حادثے کی فوری طور پر وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے، ہیلی کاپٹر میں 9 مسافر اور عملے کے 4 افراد سوار تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں