سرکاری ٹھیکوں کے خلاف فیصلے پرسابق وزیراعظم پرویز اشرف کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد

جب ترقیاتی منصوبے کے ٹینڈرز جاری ہوں گے توپیپرا قوانین کومد نظر رکھا جائے گا، راجہ پرویز اشرف کا مؤقف


ویب ڈیسک April 08, 2013
اسلام آباد ہائی کورٹ نے راجا پرویز اشرف کی جانب سے گوجر خان میں دو سڑکوں کی تعمیر کا ٹھیکا قوانین کی خلاف ورزی پر منسوخ کیا تھا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے گوجر خان میں سرکاری ٹھیکوں کے خلاف فیصلے پر راجا پرویز اشرف کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد کردی ہے۔

کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس انور کاسی اور جسٹس نور الحق قریشی پر مشتمل بنچ نے کی۔ سماعت کے دوران راجہ پرویز اشرف کے وکیل وسیم سجاد کی جانب سے دلائل میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت عالیہ نے ان کا موقف سنے بغیر ہی کیس کا فیصلہ سنا دیا حالانکہ ابھی 5 ارب کے ترقیاتی منصوبے پر ٹینڈرز جاری نہیں ہوئے، جب ٹینڈرز جاری ہوں گے توپیپرا قوانین کومد نظر رکھا جائے گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے راجا پرویز اشرف کا مؤقف سننے کے بعد ان کی انٹرا کورٹ اپیل کو مسترد کردیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کی جانب سے ان کے آبائی شہر اور حلقہ انتخاب میں 5 ارب روپے مالیت سے دو سڑکوں کی تعمیر کا ٹھیکا پیپرا قوانین کی خلاف ورزی پر منسوخ کیا تھا، راجہ پرویز اشرف نے ان ترقیاتی منصوبوں کا ٹھیکہ منسوخ کرنےکے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |